بھون (آصف رشید) کامریڈ لال خان کی تیسری برسی کی مناسبت سےمورخہ 19 فروری کو ان کے آبائی گاؤں بھون میں طبقاتی جدوجہد کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آر ایس ایف، پی ٹی یو ڈی سی، پی ایس ایف، جے کے این ایس ایف اور پی آر ایف سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی نے شرکت کی۔

تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض آصف رشید نے ادا کیے جبکہ کامریڈ لال خان کی اہلیہ کامریڈ صدف گوندل نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ جس کے بعد پی ٹی یو ڈی سی سےظفر اللہ، جے کے این ایس ایف کے رہنما ارسلان شانی، آر ایس ایف کے مرکزی آرگنائزر اویس قرنی، پیپلز ریولوشنری فرنٹ کے مرکزی آرگنائزر راشد شیخ، پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چنگیز ملک، قومی وطن پارٹی سے تاج نواب خٹک، پیپلزپارٹی ٹیکسلا سے نجیب الرحمان ارشد اور چکوال سے اعجاز نقوی نے کامریڈ لال خان کی جدوجہد کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور ان کی انقلابی زندگی پر اظہار خیال کرتے ہوئی کہا کہ سوشلسٹ انقلاب کے لئے ان کی انتھک نظریاتی و سیاسی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ جس کے بعد پی ٹی یو ڈی سی کے انٹرنیشنل سیکرٹری عمران کامیانہ نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئی کامریڈ لال خان کے نظریاتی اور تنظیمی کام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ بعد از تقریب کامریڈ لال خان کی آخری آرامگاہ تک سوشلسٹ انقلاب کے فلک شگاف نعروں کیساتھ ریلی نکالی گئی اور تمام ساتھیوں نے مزدوروں کا عالمی ترانہ انٹرنیشنل گا کر کامریڈ لال خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔