خیرپور ناتھن شاہ (سہیل چانڈیو) کامریڈ لال خان کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر طبقاتی جدوجہد خیرپور ناتھن شاہ نے اپنے مارکسی استاد کی لازوال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک تقریب منعقد کی جس میں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سہیل چانڈیو نے کامریڈ لال خان کی جدوجہد پر لکھے ہوئے مقالے سے کیا۔ اس کے بعد مزدور مزاحمتی رہنما بلاول بھرگڑی، ایس یو پی رہنما غلام محمد گاڈھی، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین سے اعجاز بگھیو اور عیسیٰ چانڈیو نے کامریڈ لال خان کی جدوجہد پر بات رکھی اور ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جب کہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اعجاز ببر نے سرانجام دیے۔ آخر میں کیک کاٹ کر تقریب کا انقلابی نعروں سے اختتام کیا گیا اور کامریڈ لال خان کے بتائے ہوئے انقلابی راستے پر ثابت قدمی سے سفر جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔