ٹنڈو الہیار (کریم لغاری) مورخہ 12 جون 2022ء کو آر ایس ایف کی جانب سے ایک روزہ مارکسی کا انعقاد ٹنڈو الہیار میں کیا گیا۔ اسکول کا آغاز محمد حسین نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیا جس کے بعد پہلے سیشن ”عالمی وملکی صورتحال“ پر لیڈ آف دیتے ہوئے ممتاز آریسر نے بین الاقوامی صورتحال پر تفصیل سے بحث کی۔ اس سیشن کو چیئر سترام نے کیا جبکہ مقبول لغاری، پرشوتم، عمران کنبھار اور محسن آرائیں نے بحث کو مزید آگے بڑھایا جس کے بعد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے راہول نے سیشن کا سم اپ کیا۔

کھانے کے وقفے کے بعد اسکول کے دوسرے سیشن جو کہ ”مابعدالطبیعات اور جدلیاتی مادیت“ پر مبنی تھا پر محمد حسین آریسر نے تفصیل سے لیڈ آف دی جبکہ چیئر کے فرائض اشفاق نے ادا کئے۔ لیڈ آف کے بعد نعمان لغاری اور عباس لغاری نے انقلابی نظمیں پیش کیں جبکہ راہول نے بحث کو آگے بڑھایا۔ آخر میں کریم لغاری نے سوالات کی روشنی میں سیشن کا سم اپ کیا اور اسکول کا اختتام کیا گیا۔