لاہور (عامر کریم) 20 جولائی 2019ء کو لاہور میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کا ایجنڈا ’پاکستانی سرمایہ داری کا بحران‘ پر مبنی تھا۔ سیشن کو چیئر یاسر رسول نے کیا جبکہ لیڈ آف عمار یاسر نے دی۔ عمار نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان اور اس جیسے سابقہ نو آبادیاتی ممالک میں سرمایہ داری کے ارتقا اور اس کی تاریخی تاخیر زدگی پر روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ ہی ایشیائی طرزِ پیداوار، مشترک مگر ناہموار ترقی، سرمایہ دارانہ منڈی کی معیشت اور اس کے بحران اور پاکستان کے موجودہ معاشی، سیاسی اور سماجی بحران پر تفصیل سے بات رکھی۔ لیڈ آف کے بعد سوالات کا سلسلہ شروع ہوا اور نثار صفدر، عامر کریم، عمر شاہد اور اویس قرنی نے بحث کو آگے بڑھایا۔ عمران کامیانہ نے تمام سوالات کی روشنی میں سیشن کاسم اپ کیا۔ محنت کشوں کاعالمی ترانہ گا کر سکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔