مظفرآباد (حماد منیر) 18 جولائی 2019ء کو شام 5 بجے مظفرآباد یونیورسٹی میں ایک روزہ مارکسی سکول کا نعقاد کیا گیا۔ جس کا ایجنڈا’سوشلزم کے تحت انسانیت‘پرمبنی تھا۔ سیشن پہ باسط ارشاد باغی کی لیڈ آف تھی جبکہ چیئر مروت نے کیا۔ باغی نے اپنی لیڈ آف میں سرمایہ داری کے ارتقااور زوال کے اسباب پر بات رکھی اور سوشلسٹ انقلاب کے بعد انسانی سماج کی تشکیل اور ہر شعبہ میں کس طرح انسان ماضی کے تمام مدارج کو ایک جست کے ساتھ پھلانگتا ہوا آگے بھڑتا جائے گا‘کی وضاحت کی۔ انہوں نے تمام پہلوں پر بات رکھتے ہوئے کہاکہ انسان سوشلزم کے تحت ہی پہلی دفعہ مکمل انسان بن پائے گا۔ لیڈ آف کے بعد حسن پرویز، آفاق عباسی اور راشد شیخ نے بحث میں حصہ لیا اور آخر میں باسط نے سوالات کی روشنی میں سیشن کا سم اپ کیا۔ سکول کے اختتام پرسنٹرل لائبریری کے باہر میر پور جامعہ کے طلبہ کے حق میں علامتی احتجاج بھی کیا گیا۔