راولاکوٹ (سبحان عبدالمالک) 19 جولائی 2019ء کو راولاکوٹ مرکزی سیکریٹریٹ میں بعنوان ’جدید ریاست کا کردار‘ ایک روزہ مارکسی سکول منعقد ہوا۔ سیشن کو سبحان نے چیئر کیا اور التمش تصدق نے لیڈآف دی۔ جدید ریاست کے کردار پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ریاست کا کردار بھی ماضی کی ریاست کی طرح استحصالی طبقے کے ہاتھوں استحصال زدہ طبقے کے خلاف جبر کے آلے کا ہے۔ عام حالات میں جسے سرمایہ دارانہ جمہوریت اور تہذیب کے پردے میں چھپایا جاتا تھا اب نظام کے بحران کی وجہ سے اس کا کردار کھل کر منظر عام پر آیا ہے۔ نجی ملکیت اور موجودہ جدید ریاست ذرائع پیداوار کی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہے۔ جس کے خاتمے کے بغیر انسانیت کے لیے آزادی کے سفر کو جاری رکھنا ناممکن ہے۔ لیڈ آف کے بعد بحث میں حارث قدیر، خلیل بابر، شاہد اکبراور سبحان نے حصہ لیا اور سوالات کی روشنی میں التمش نے سیشن کا سم اپ کیا۔ سکول کا اختتام محنت کشوں کے بین الاقوامی ترانے سے کیا گیا۔ آخر میں تمام ساتھیوں نے میر پور جامعہ کے طلبہ کے حق میں علامتی احتجاج بھی کیا۔