کے این شاہ (عیسیٰ چانڈیو) 18 نومبر 2022ء کو طبقاتی جدوجہد کے این شاہ کے آفس میں آر ایس ایف کی طرف سے عظیم بالشویک انقلاب کی 105 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ”بالشویک انقلاب اور اس کے اثرات“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کو آر ایس ایف کے این شاہ کے رہنما عزیز نے چیئر کیااور اللہ بخش چانڈیو نے انقلابی نظم پڑھی۔ بحث کا آغاز آر ایس ایف کے این شاہ کے آرگنائزر منظر نے کیا جس کے بعد اعجاز ببر، عیسیٰ چانڈیو اور وقار ساند نے بحث کو آگے بڑھایا اور اعجاز بگھیو نے پروگرام کا سم اپ کیا۔ باقاعدہ اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔