ہجیرہ (ارسلان شانی) جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہجیرہ کے گاؤں کتھیاڑہ میں افطار ڈنر، یونٹ سازی اور ”موجودہ صورتحال میں نوجوانوں کا کردار“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ افطار ڈنر کے فوراً بعد شروع ہونے والے سیمینار میں نظامت کے فرائض ارسلان شانی نے ادا کئے۔ سیمینار سے این ایس ایف کے مرکزی صدر ابرار لطیف کے علاوہ واجد خان، چیف آرگنائزر تیمور سلیم، کامریڈ وقار، ببرک خان، گھمیر یونٹ کے چیئرمین سیف اللہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

 

سیمینار کے اختتام پر کتھیاڑہ گاؤں کی یونٹ کا انتخاب بھی کیا گیا۔ نو منتخب یونٹ میں سردار رضوان نے بطور چیئرمین، جنرل سیکرٹری نوید فاروق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اویس قیوم، آرگنائزر کامریڈ اتفاق، ڈپٹی آرگنائزر محسن، سیکرٹری فنانس سیماب، چیئرمین سٹڈی سرکل کامریڈ حمزہ اور سٹڈی سرکل کے معاون کے طور پر کامریڈ ذیشان نے حلف اٹھایا۔ نو منتخب یونٹ سے چیف آرگنائزر جے کے این ایس ایف تیمور سلیم نے حلف لیا۔