چورا گلی (عبدالقادر) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 مئی کو چوراگلی (علی سوجل) کے مقام پر افطار ڈنر اورسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا ایجنڈا ”موجودہ عالمی صورتحال اورجے کے این ایس ایف“ کا کردار تھا۔ پروگرام کے آغاز سے پہلے کامریڈ احمد وارثی جن کی وفات 15 مئی کو ہوئی، کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔ اس کے بعد انقلابی ترانے سے پروگرام کا آغاز کیا گیا جو کامریڈ زبیر نے پیش کیا۔ پروگرام سے خطاب مرکزی صدر جے کے این ایس ایف ابرار لطیف، چیئرمین شعبہ نشرواشاعت شفقت، مرکزی رہنما ایڈووکیٹ زاہد اقبال، سابق چیف آرگنائزر تنویر انور، راولپنڈی جے کے این ایس ایف آرگنائزر موئیز اختر اور سابق جنرل سیکرٹری سٹی یونٹ علی سوجل عاطف رفیق نے کیا۔

نئی سٹی یونٹ علی سوجل کا انتخاب بھی کیا گیا جن میں چیئرمین ارباب حمید، سیکرٹری جنرل بلال اسحاق، سیکرٹری مالیات ظمائر اسحاق، چیئرمین نشرواشاعت آفاق منظور اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری احتشام انور شامل ہیں۔ نئی منتخب یونٹ سے حلف سہیل اسماعیل ڈپٹی ایڈیٹر عزم جے کے این ایس ایف نے لیا۔ سیمینار کے بعد نئی یونٹ نے موسیقی اور شاعری کے کے پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ساتھیوں نے انقلابی شاعری اور ترانے پیش کیے اور آخر میں انٹرنیشنل گا کر باضابطہ طور پر پروگرام کا اختتام کیا گیا۔