کے این شاہ (اعجاز ببر) مورخہ 23 اکتوبر 2021ء کو بیروزگار نوجوان تحریک اور ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ کے این شاہ کی جانب سے ایک لیکچر پروگرام منعقد کیا گیا جس کا عنوان ’عالمی و ملکی سیاسی صورتحال اور طلبہ جدوجہد‘ تھا۔ پروگرام کے مہمان خاص آر ایس ایف کے مرکزی رہنما اویس قرنی اور اعزازی مہمان پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عمر رشید تھے۔ پروگرام کی چیئر کے فرائض اعجاز ببر نے سرانجام دیے اور پروگرام میں آئے سارے دوستوں کو اعجاز بگھیو نے ویلکم کیا۔
اویس قرنی نے عالمی سرمایہ داری نظام کے بحران سے لے کر امریکہ، یورپی یونین، چین اور افغانستان کی موجودہ صورتحال، بھارت اور پاکستان کا سیاسی و معاشی بحران اور طلبہ جدوجہد کی موجودہ کیفیت پر تفصیل سے بات رکھی۔ اویس قرنی کے لیکچر کے بعد امیر چانڈیو نے انقلابی نظم پڑھ کر سنائی۔ اس کے بعد بحث میں عمر رشید اور پی ٹی یو ڈی سی سندھ کے صدر انور پنہور نے حصہ لیا۔ آخر میں اویس قرنی نے سوالات کے جوابات دے کر بحث کو سمیٹا۔ مزدوروں کا عالمی ترانہ گا کر پروگرام کا اختتام کیا گیا۔