ے این شاہ (منظر چانڈیو) مورخہ 28 نومبر بروز اتوار کو آر ایس ایف کے این شاہ کی طرف سے ”موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں طلبہ سیاست کی اہمیت“ کے عنوان سے ایک لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں میہڑ کے نوجوان طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام میں ویلکم سپیچ عیسیٰ چانڈیو نے دی اور پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے آصف لاکیر نے عالمی بنیادوں پر سرمایہ دارانہ بحران پہ بحث کرتے ہوئے آمریکہ، یورپ، مڈل ایسٹ اور برصغیر کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پہ تفصیلی بات رکھی۔ کامریڈ نے پاکستان کے اندر طلبہ سیاست کے ماضی، حال اور مستقبل پہ تفصیلی بات رکھتے ہوئے نوجوانوں کو طلبہ سیاست میں دلچسپی لینے کی دعوت بھی دی۔

سامعین کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات اعجاز بگھیو نے سم اپ کے دوران دیئے۔ پروگرام میں عزیز عبدالرؤف نے انقلابی گیت پیش کیا جب کے چیئر کے فرائض منظر چانڈیو نے ادا کئے۔ پروگرام کا اختتام سوشلسٹ انقلاب کے نعروں اور انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔