کے این شاہ (عیسیٰ چانڈیو) مورخہ 8 جون 2019ء کو کے این شاہ میں بیروزگار نوجوان تحریک اور طبقاتی جدوجہد کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال کے عنوان پرایک لیکچر پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں شہر کی مختلف تنظیموں کے سیاسی و سماجی رہنماؤں، کارکنان اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔لیکچر ار حنیف مصرانی تھے جب کہ پروگرام کی چیئر کے فرائض سہیل چانڈیو نے سرانجام دیے۔ سب سے پہلے چاچا محمد خان احمدانی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس کے بعد حنیف مصرانی نے اپنے لیکچر میں پاکستان کی مو جودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تفصیل سے بات رکھی۔ حنیف نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور آنے والے بجٹ میں عوام کے لیے کوئی رلیف نہیں دے رہی۔ لیڈ آف کے بعد ایڈووکیٹ ساجد چانڈیو نے بحث کو آگے بڑھایا اور سجن سیتائی نے انقلابی شاعری پڑھ کر سنائی۔ حنیف نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پروگرام کا سم اپ کیا۔