راولاکوٹ (سعد خالق) مورخہ 26 نومبر 2021ءجے کے این ایس ایف یونیورسٹی آف پونچھ (سٹی یونٹ) کے زیر اہتمام پندرہ روزہ سٹڈی سرکل بعنوان ”طلبہ سیاست اور طلبہ حقوق“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سٹی کیمپس اور مین کیمپس سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سٹڈی سرکل کو چیئر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی آرگنائزر سعد خالق نے کیا۔ موضوع پر بحث کا آغاز مرکزی چیئرمین اسٹڈی سرکل جے کے این ایس ایف سعد الحسن نے کیا، جس کے بعد چیئر پرسن یونیورسٹی آف پونچھ (سٹی کیمپس) علیزہ اسلم نے بحث کو آگے بڑھایا اور طلبہ سیاست کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ بحث میں آرگنائزر ڈگری کالج راولاکوٹ حنان بابر نے بھی حصہ لیا۔ جس کے بعد مرکزی رہنما جے کے این ایس ایف مجیب خان نے بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ موجودہ عہد کے اندر طلبہ سیاست بہت اہمیت اختیار کر چکی ہے اور آنے والے عرصے میں جے کے این ایس ایف کشمیر بھر کے تعلیمی اداروں کے اندر طلبہ سیاست کی اہمیت پر مختلف اسٹڈی سرکل کرنے کی طرف جائے گی اور طلبہ حقوق کی جدوجہد کو از سر نو منظم کرتے ہوئے کشمیر کی طلبہ سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔