بھان سید آباد (سجاد شاھانی) پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، بیروزگار نوجوان تحریک اور ریولوشنری اسٹوڈنٹس فرنٹ کی طرف سے بھان سیدآباد میں بالشویک انقلاب کی 103ویں سالگرہ منائی گئی۔ جس میں محنت کشوں، بیروزگاروں اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں شاہ محمد پنہور، اقبال میمن، سکندر اوٹھو، بدرالدین پنہور اور انور پنہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالشویک انقلاب انسانی تاریخ کا بہت بڑا واقعہ ہے۔ جس نے سماج کی کایا ہی پلٹ دی اور سماجی ترقی کی نئی مثال قائم کر دی۔ اس انقلاب نے معاشی ترقی کی ایسی مثالیں قائم کر دیں کہ ترقی یافتہ ممالک بھی پیچھے رہ گئے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس انقلاب نے قومی حق خود ارادیت بشمول حق علیحدگی کو عملی جامہ پہنایا تھا۔ پروگرام کے آخر میں انقلاب کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔