راولپنڈی (آصف رشید) پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ کے زیر اہتمام عظیم بالشویک انقلاب کی 103 ویں سالگرہ کے موقع پر 7 نومبر کو راولپنڈی میں موجودہ عہد میں بالشویک انقلاب کی افادیت اور اہمیت کے عنوان سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر لال خان کی ”انقلاب روس کی تاریخ“ کے حوالے سے ویڈیو دکھائی گئی اور سرمایہ داری کے بحران کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ پروگرام کے آغاز میں طبقاتی جدوجہد کے دیرینہ ساتھی ملتان سے سید حیدر عباس گردیزی کی ناگہانی موت پر ایک منٹ کی خاموشی کی گئی اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔