مٹھڑی خیرپورمیرس (فیاض رڈ) مورخہ 14 جون 2019ء کوانقلابی طلبہ محاذاور دستک گروپ کی جانب سے عظیم انقلابی رہنما چی گویرا کا جنم دن منایا گیا۔ جس میں شہر کے نوجوانوں اور مزدور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر چی گویرا کی زندگی پر ایک لیکچر پروگرام رکھا گیا جس کی چیئر کے فرائض آزان نظیر نے سرانجام دیے جبکہ فراز رڈ نے موضوع پر لیڈ آف دی۔ فرازنے اپنی لیڈآف میں چی گویرا کی زندگی پر تفصیل سے بات رکھی اور کہا کہ چی ایک ان تھک جدوجہد کرنے والا انقلابی لیڈر تھا۔ چی نے پسے ہوئے طبقات کی آزادی کے لیے جدوجہدکی اور آخری وقت تک سامراج کے خلاف لڑتا رہا۔ بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے شمس، ادیب، نظیر، بشیر، جبار حجانو، فیاض حجانو، علی عابد نے بات رکھی اور چی کی جدوجہد کوسرخ سلام پیش کیا۔