کراچی (عالم ایوب) عوام دشمن بجٹ کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، شومیکرزورکرز، میڈیا ورکرز، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انقلابی طلبہ محاذ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے آئی ایم ایف کی پالیسیوں، حکومت کے عوام دشمن اقدامات، مہنگائی، بیروزگاری، نجکاری اور موجودہ بجٹ کیخلاف نعرے لگائے۔

مقررین نے حکومت کی پالیسیوں پر شدیدتنقید کی اور پاکستان کے تمام سرکاری اور نجی اداروں کے مزدوروں کی مشترکہ جدوجہد پر زور دیا تاکہ حکمرانوں کے خلاف لڑائی لڑی جاسکے اور اس سرمایہ دارانہ نظام کو ختم کرکے سوشلسٹ انقلاب برپا کیا جاسکے۔ اسی میں نسل انسانی کی نجات اوربقا ہے۔ مظاہرین سے کراچی پورٹ سے نذیر عالم، شومیکرز کے رہنماآنندکمار، انقلابی طلبہ محاذ کے رہنما فیاض چانڈیو اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما خرم نے خطاب کیا۔