خیرپور ناتھن شاہ (عیسیٰ چانڈیو) مورخہ 14 جون 2019ء کو خیرپورناتھن شاہ میں طبقاتی جدوجہد اور بیروزگار نوجوان تحریک کی طرف سے تحریک انصاف حکومت کے عوام دشمن بجٹ جو کہ آئے ایم ایف کی ایماپر پیش کیا گیا ہے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ احتجاجی ریلی بلوچ پمپ سے نکالی گئی جس میں شہر کے مختلف سیاسی وسماجی کارکنان سمیت ایس ٹی پی، ایس یو پی، قومی عوامی تحریک اور عوامی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ شرکا نے عوام دشمن بجٹ نامنظور، آئی ایم ایف کی غلامی نامنظور اور مہنگائی کے خلاف زوردار نعرے لگائے۔ ریلی پورے شہر کا گشت کرنے کے بعد پریس کلب تک پہنچی اور جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جہاں بی این ٹی کے رہنما عیسیٰ چانڈیو، سہیل چانڈیو، ماجد بگھیو اور ایس ٹی پی کے فقیر علی حسن جانوری نے خطاب کیا اور عوام دشمن بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور عوام کو رلیف دے کر سارے ٹیکسز ختم کرتے ہو ئے عوام پر سے مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے۔