تھرپارکر (منیش دھارانی) مورخہ 13 اکتوبر 2019ء کو اسلام کوٹ میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین سمیت 50سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ مجموعی طور پہ سکول دو سیشنز پہ مبنی تھا۔ سکول کا باقاعدہ آغاز صبح 10 بجے ہوااور کامریڈ نتھو مل نے شرکا کو ویلکم کیا جس کے بعد کامریڈ فوٹو مل نے ’’آج کی دنیا اور سوشلزم‘‘پہ بحث کا آغاز کیا جب کہ اس سیشن کوچیئر کامریڈ محمد حسین نے کیا۔ کامریڈ فوٹو مل نے تفصیل سے سرمایہ اری کے بحران کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اقتصادی بحران گھمبیر ہو چکا ہے اور کسی حل سے عاری ہے۔ واحد سوشلزم ہی وہ حل جو اس نظام کو توڑ کر انسانیت کی بھلائی کا سبب بن سکتا ہے۔ بحث کو اویس قرنی، راہول، صدام حسین، انور پنھور، امین، حاجی شاہ اور سکندر نے آگے بڑھایا۔ اس کے بعد عمران نے سوالات کی روشنی میں بحث کو سمیٹا۔

کھانے کے وقفے کے بعد دوسرے سیشن ”ماحولیاتی تباہی اور اس کا حل“ کے موضوع پہ لتا نے بحث کا آغاز کیا جب کہ چیئر پرویز نے کیا۔ سعید خاصخیلی اور نتھو مل نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسے آگے بڑھایا اس کے بعد کپیل نے سوالات کی روشنی میں سیشن کو سم اپ کیا۔ محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر کے اسکول کاباقاعدہ اختتام کیا گیا۔