ہجیرہ (صدام) مورخہ 18 جنوری 2020ء کو ہجیرہ میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا جو دو ایجنڈوں پر مشتمل تھا۔ سکول میں چیئر کے فرائض تنویر انور نے ادا کیے۔ پہلا ایجنڈا ”ریاست اور انقلاب“ تھا جس پر ارسلان شانی نے لیڈ آف دیتے ہوئے ریاست کے آغاز اس کی مادی وجوہات، تاریخ میں رونما والے انقلابات کے کردار اور جدید قومی ریاست کے تاریخی ارتقا پر روشنی ڈالتے ہوئے سوشلسٹ انقلاب کے بعد مزدور ریاست کے کرداراور اس کے رفتہ رفتہ مٹنے کے لیے معاشی ترقی اور مادی حالات کے ارتقا، طبقات اور ریاست کے بغیر انسانیت کے اشتراکی مستقبل کو اپنی بحث کا حصہ بنایا۔ لیڈ آف کے بعد سوالات ہوئے جن پر روشنی ڈالتے ہوئے التمش تصدق، اسامہ، اور وقار نے بحث میں حصہ لیا اور سم اپ واجد خان نے کیا۔

سکول کا دوسرا ایجنڈا ”انقلابی تنظیم کی تعمیر“ تھا جس پر لیڈ آف ابرارلطیف نے دی۔ بحث کرتے ہوے ابرار نے موجودہ عہد کے کردار میں تنظیم کی تعمیر کے طریقہ کار، لائحہ عمل اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سکول کا مجموعی سم اپ راشد شیخ نے کیا اور انٹر نیشنل گا کر سکول کاباقاعدہ اختتام کیا گیا۔