مجلس ادارت طبقاتی جدوجہد
معزز قارئین!
پندرہ روزہ طبقاتی جدوجہد کی ویب سائٹ عہد نو کے تقاضوں سے مطابقت رکھنے والے نئے انداز میں آپ کے سامنے ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہماری نئی لے آؤٹ، جو جدید ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے، پسند آئے گی۔ ضمرہ جات کی ترتیب پرانی ہی رکھی گئی ہے تاکہ کسی مضمون کو ڈھونڈنے میں دشواری پیش نہ آئے۔ ویب سائٹ میں موجود تیز رفتار ’سرچ‘ کی مدد سے اردو میں بنیادی الفاظ (Key Words) کے ذریعے مطلوبہ یا متعلقہ مضمون چند سیکنڈوں میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔ اردو فونٹ ویب سائٹ کے اندر ہی نصب ہیں تاکہ قارئین کو الگ سے فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
ہماری پرانی ویب سائٹ آرکائیوز کی شکل میں بدستور موجود ہے جسے یہاں وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
تکنیکی معاملات میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے جس کے لئے آپ اپنی آرا ہمیں ’strugglepakistan@gmail.com‘ پہ ارسال کر سکتے ہیں۔
ہمارے مضامین، خبروں اور رپورٹوں کو پڑھنے کے بعد سوشل میڈیا پہ شیئر کرنا نہ بھولیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رسائی انقلابی نظریات تک ہو سکے۔
شکریہ!