حالات و واقعات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس کرہ ارض پر فلسطینیوں کا کوئی حقیقی ساتھی اور ہمدرد موجود ہے تو وہ پھر دنیا بھر کے محکوم اور محنت کش عوام ہی ہیں جو مشرق سے مغرب تک دہشت گرد صیہونی ریاست اور اس کے پشت پناہ سامراجیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔