’ایشین مارکسسٹ ریویو‘ کے زیر اہتمام برصغیر کے خونی بٹوارے کے 76 سال کی مناسبت سے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ (آئی ایس ایل) کے رہنما الہیندرو بودارٹ نے ارجنٹینا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)کے رہنما یوسف تاریگامی نے سرینگر اور ورکرز انٹرنیشنل نیٹ ورک (WIN)کے رہنما راجر سلور مین نے برطانیہ سے شرکت کی۔