’سوشلزم کیا ہے؟‘ کا پہلا ایڈیشن قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ کتابچے کے پہلے حصے میں مارکسزم اور سوشلزم سے متعلقہ بنیادی اصطلاحات اور نکات کی آسان وضاحت پیش کی گئی ہے اور عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات کے مختصر جوابات دئیے گئے ہیں۔ دوسرے حصے (ضمیمہ جات) میں مارکسزم کے اجزائے ترکیبی، بنیادی فلسفے، بالشویک انقلاب، سوویت یونین کے انہدام اور مارکسزم کے بانیوں کے حالاتِ زندگی اور جدوجہد پر اہم تحریریں شامل ہیں جن کا ازسرِ نو ترجمہ خصوصی طور پر کیا گیا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں یہ اشاعت محنت کشوں اور نوجوانوں میں مارکسزم اور سوشلزم کے نظریات کی ترویج میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور اُس انقلابی قوت کی تعمیر میں معاون ثابت ہو گی جو نہ صرف اِس خطے بلکہ دنیا بھر سے سرمایہ داری کے جبر و استحصال کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرنے کے قابل ہو۔ 

پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈائون لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔