کوئٹہ: فیسوں میں اضافے کے خلاف سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا احتجاج

رپورٹ: سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان

سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، جو کہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون ایس ایف، بی ایس او پجار اور ہزارہ ایس ایف جیسی روایتی ترقی پسند طلبہ تنظیموں کا اکٹھ ہے، کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ یہ مظاہرہ فیسوں اور یونیورسٹی انتظامیہ کی لوٹ مار کے خلاف اِن طلبہ تنظیموں کے احتجاج ہی کا تسلسل ہے جس میں بلوچستان یونیورسٹی میں احتجاجی تحریک چلائی جا رہی ہے۔ اِس سے قبل مشال خان کے بہیمانہ قتل کے خلاف بھی ایک ریلی و مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ فیسوں میں اضافے کے خلاف ایک بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔ مذکورہ مظاہرے کا مقصد حکام بالا و یونیورسٹی انتظامیہ کو پھر یہ باور کرانا تھا کے طلبہ اپنے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک انکے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*