بنوں: یوم مئی کے موقع پر مزدور جلسے کا انعقاد

| رپورٹ: سید عدنان ہاشمی |

یوم مئی کے حوالے سے بنوں میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC)، پیپلز لیبر بیورو، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، میونسپل کمیٹی ایمپلائزیونین، ہائیڈرویونین سے وابستہ مزدور رہنما اور محنت کش موجود تھے۔ تقریب سے PTUDC کے ریجنل سیکرٹری بخت نیاز سکندری ایڈووکیٹ، ہائیڈرویونین کے عبدالغازی، پیپلزلیبر بیورو کے رمضان بابر، میونسپل کمیٹی ایمپلائزیونین کے ولی محمد، پیپلزیوتھ ارگنائزیشن کے بسم اللہ خان، ہدایت اللہ منڈان، سید عدنان ہاشمی ایڈووکیٹ اور ملک یونس نے خطاب کیا اور شکاگو کے شہدا کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ سلیم نے ادا کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*