راولپنڈی: پاکستان اسٹیل ملز اور دیگر عوامی اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

| رپورٹ: PTUDC راولپنڈی |

پاکستان اسٹیل ملز و دیگر عوامی اداروں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف مورخہ 22 جنوری بروز اتوار سہ پہر 4 بجے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) شمالی پنجاب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس احتجاجی مظاہرے میں جے کے این این ایس ایف، آر ایس ایف، پی پی پی کے کارکنان نے شرکت کی۔
PTUDC protest against privatization - Copyاحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیز نے کہا کہ عوامی اداروں کی نجکاری معاشی دہشت گردی ہے،ہمارے حکمران آئی ایم ایف اوردیگر عالمی مالیاتی اداروں کی ایما پر عوامی اداروں کو نیلام کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ ادارے اس ملک کے محنت کش عوام کے ہیں اور ہم یہ ادارے کسی صورت نیلام نہیں ہونے دیں گے۔ موجودہ حکومت نے اگر اپنی روش نہ بدلی تو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین دیگر فیڈریشنز،کنفیڈریشنز اور یونینز کے ساتھ مل کر مشترکہ احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔اس سلسلے میں پی ٹی یو ڈی سی نے ملک گیر رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*