مظفر آباد: محنت کش خواتین کے عالمی دن پر نشست کاانعقاد

رپورٹ: PTUDC مظفرآباد

مورخہ 08 مارچ بروز جمعرات بعد از دوپہر 03 بجے محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بعنوان ’موجودہ عہد میں خواتین کی حالت زار اور راہِ نجات‘ ایک نشست کا انعقاد پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) نے کیا جس میں محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ راشد شیخ نے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس منڈی کے نظام میں عورت کو ایک جنس بنا دیا گیا ہے۔ ماضی میں ہمیں محنت کش خواتین حاکم اور ظالم طبقات کے خلاف جدوجہد کا آغاز کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ انقلابِ فرانس اور انقلابِ روس دونوں کا آغاز محنت کش خواتین نے کیا تھا۔انقلابی سوشلزم کے نظریات کے تحت مرد اور خواتین محنت کشوں کی جڑت کے ذریعے ہی عورت کو اس جہنم سے چھٹکارہ اور فرسودہ رسم و رواج اور سماجی اقدار سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ طارق چغتائی،آصف مغل،مروت،اویس نے بھی موضوع پر اظہار خیال کیا۔ آخر میں راشد شیخ نے تمام بحث کو سمیٹا۔ اِس موقع پر چیئر کے فرائض نوید اسحاق نے سر انجام دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*