جمعیت کی غنڈہ گردی کے خلاف پی ایس ایف کا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں احتجاج

رپورٹ :انعم پتافی:-
11جون کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ عرصے میں بنیاد پرست تنظیم اسلامی جمعیت طلباء کی انتظامیہ کی پشت پناہی میں چلی آ رہی غنڈہ گردی کے خلاف پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبا نے احتجاج کیا۔ یونیورسٹی میں مکمل ہڑتال کراتے ہوئے کلاسز کا بائیکاٹ کیا۔ہزار سے زائد طلبہ پر مشتمل ا حتجاجی ریلی پورے کیمپس سے ہوتی ہوئی اولڈ بنک چوک پر آ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔طلباء نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ نے اتنی مدت گزرنے کے بعد بھی ابھی تک جمعیت کے خلاف کاروائی نہیں کی جس سے صاف ظا ہر ہوتا ہے گزشتہ ماہ پی ایس ایف کے خلاف کی گئی جمعیت کی غنڈہ گردی بھی انتظامیہ کی پشت پناہی میں ہی کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک جمعیت کے آؤٹ سائیڈرمسلح غنڈے آئے دن یونیورسٹی میں دندناتے پھرتے ہیں ۔ فائرنگ اور غنڈہ گردی کے ذریعے تعلیمی ماحول کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس طرح خوف و ہراس پھیلا کر وہ طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کر دینا چاہتے ہیں ۔ان غنڈہ گرد عناصر کے خلاف ابھی تک کو ئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔طلباء نے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ان اساتذہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور تنبیہ کی جو جمعیت کی در پردہ حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی نہیں ہونے دیتے۔ طلبا نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر جمعیت اور اس کو سپورٹ کرنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کرے۔احتجاجی جلسے سے یونیورسٹی PSF صدر رانا جاوید،عالیان بھٹہ،آصف یعقوب،حبیب دریشک ،حماد جٹ اور کامریڈ ندیم پاشا نے خطاب کیا۔

One Comment

  1. Pingback: The Struggle | طبقاتی جدوجہد – شمارہ نمبر 7: یکم تا 15 جولائی 2012ء

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*