محمد پور دیوان: یوم مئی کے موقع پر ریلی اور جلسہ

| رپورٹ: باؤ نذر |

محمد پور دیوان میں یکم مئی کے حوالے سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے زیر اہتمام ریلی و جلسہ منعقد ہوا۔ ریلی شام 5 بجے سرائیکی ہاؤس محمد پور دیوان سے نکالی گئی۔ ریلی میں طلبہ، نوجوان، پلے دار، کسان، مزدور شامل تھے ۔ ریلی کوٹلہ چوک سے ہوتی ہوئی مین چوک محمدپور دیوان سے پولیس اسٹیشن اور مین صدر بازار سے بھٹی چوک اور وہاں سے واپس سرائیکی ہاؤس پہنچی۔ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر مہنگائی، نجکاری، جاگیر داری اور سرمایہ داری کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ کھانے کے وقفے کے بعد جلسے کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ مقررین میں وسیم بھٹہ، آصف گشکوری، کلیم شاد، ذر بخت، فہدشوکت، ندیم پتافی، عاطف جاوید، شہریار ذوق اور روف خان لنڈ شامل تھے۔ مقررین نے شگاگو کے شہید مزدوروں کوخراج عقیدت پیش کیااور سرمایہ داری کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*