کے این شاہ میں ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد

رپورٹ: ماجد بگھیو

مورخہ 4 مارچ 2018ء کو ’کے این شاہ‘ میں ایک روزہ مارکسی سکول منعقد کیا گیا جو دو موضوعات پر مشتمل تھا۔ پہلا موضوع عالمی و ملکی تناظر تھا جس پر لیڈ آف کامریڈ ماجد بگھیو نے دی جب کہ سیشن کو چیئر سہیل چانڈیو نے کیا۔ ماجد نے عالمی معیشت، یورپ، امریکہ، چین، ہندوستان اور پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیل کیساتھ نہایت شاندار انداز سے تجزیہ کیا۔ اعجاز بگھیو اور انور پنہور نے سوالات کی روشنی میں بحث کو آگے بڑھایا جس کے بعد سیشن کو سم اپ کیا گیا۔ دوسرا موضوع ’سامراجیت سرمایہ دارانہ نظا م کی آخری منزل‘ تھا جس پر لیڈآف کامریڈ عیسیٰ چانڈیو نے دی جب کہ سیشن کو چیئر کامریڈ حفیظ نے کیا۔ سکول کا سم اپ کامریڈ انور پنہور نے کیا اور انٹرنیشنل گا کر سکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*