پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی اردو ویب سائٹ کا اجرا

رپورٹ: عمر شاہد

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی اردو ویب سائٹ کا باقاعدہ اجرا کیا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ کا مقصد پاکستان میں محنت کش طبقے کے مسائل، استحصال، مزاحمت، جدوجہد اور مزدور تحریک کو اجاگر کرنا ہے۔ آج کے عہد میں حاوی ذرائع ابلاغ پر سرمائے کا مکمل غلبہ ہے اور محنت کش طبقات کے حقیقی ایشوز کو حکمران طبقات انتہائی ڈھٹائی سے دبانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، ایسے میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے محنت کشوں کو ابلاغ کے اپنے ذرائع کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے نمائندہ جریدے ’مزدور نامہ‘ کے بعد ویب سائٹ کا اجرا اِسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ویب سائٹ پر انگریزی زبان کے سیکشن کا اجرا بھی مستقبل قریب میں کیا جائے گا۔
ویب سائٹ کو www.ptudc.net پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*