اٹک آئل ریفائنری ایمپلائز یونین کا نئے سال کا معاہدہ طے

[رپورٹ: چنگیز ملک]
اٹک ریفائنری ایمپلائز یونین اور انتظامیہ کے درمیان دو سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔اٹک ریفائنری ایمپلائز یونین 2000ء سے لے کر 2014ء تک، 14 سال سے لگا تار مزدوروں کی خدمت کر رہی ہے اور ہر دو سال بعد ملازمین کے لئے انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرتی ہے۔ جولائی 2014ء تا 2015ء کا معاہدہ بھی تاریخی ہے جس کی رو سے درج ذیل مطالبات انتظامیہ سے طے پائے ہیں۔
1۔ بنیادی تنخواہ میں ساڑھے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
2۔ سالانہ ترقی کی شرح 6 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد کی گئی ہے۔
3۔ ریٹائرمنٹ کے سال کارکن کو 15 فیصد ترقی ملے گی۔
4۔ اس کے علاوہ ورکرز کے حصے کا 30 فیصد ٹیکس کمپنی ادا کرے گی۔ دیگر الاؤنسوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ ایگریمنٹ کمپنی کی تاریخ کا ایک سنہری ایگریمنٹ لکھا جائے گا۔
ریفائنری ایمپلائز یونین اپنے ادارے میں ملازمین کو مستقل کرانے کے لئے بھی جدوجہد کر رہی ہے اور پوری امید ہے کہ ادارے میں جلد ہی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔یہ ساری حاصلات ادارے میں مزدوروں کے اتحاد کی وجہ سے ہیں اور ملازمین اپنے صدر حمید خان جدون، جنرل سیکرٹری عبدالرؤف اور دیگر عہدیداروں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*