بھان سیدآباد (سجاد گچل) مورخہ 28 فروری کو بھان سیدآباد میں بیروزگار نوجوان تحریک کی طرف سے ’پاکستان تناظر‘کے موضوع پر ہونے والی نشست کو کامریڈ لال خان کے تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کر دیا گیا۔ پروگرام میں بیروزگار نوجوانوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکا سے کامریڈ شاہ محمد پنہور، سکندر اوٹھو، اقبال میمن، سجاد گچل اور انور پنہور نے خطاب کیا اور کامریڈ لال خان کی انقلابی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ مقررین اور شرکا نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انقلابی جدوجہد کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔