ٹھری میر واہ (سعید خاصخیلی) بیروزگار نوجوان تحریک ٹھری میرواہ کی جانب سے مورخہ 29 دسمبر 2019ء بروز اتوار کو ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا۔ اسکول مجموعی طور پر دو نشستوں پر مشتمل تھا۔ اسکول کا آغاز صبح 11 بجے کیا گیا۔ پہلی نشست میں ”جدلیاتی مادیت“ پر بحث کا آغاز ظفر نے کیا۔ ظفر نے مفصل انداز میں یونانی فلسفے سے لیکر جدید خیال پرست اور مادہ پرست فلسفیانہ خیالات پیش کیے۔ جدلیات کے بنیادی قوانین کو زیر بحث لاتے ہوئے مارکس کی جدلیاتی فلسفے میں مادی پیشرفت کے اہم اضافے پہ بات رکھی۔ اس کے بعد شرجیل، حنیف مصرانی اور سجاد جمالی نے بحث کو آگے بڑھایا جبکہ سعید خاصخیلی نے پوری بحث کوسمیٹا۔

دوسری نشست میں ”طلبہ سیاست کی اہمیت“ کے موضوع پر کاشف قدیر نے بحث کا آغاز کیا۔ ماضی میں پاکستان کے اندر طلبہ سیاست اور اس میں ترقی پسند طلبہ تنظیموں کے کردار پر کاشف نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس بحث میں شہباز اور بشارت نے حصہ لیا جبکہ حنیف مصرانی نے اس کو سمیٹا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کراسکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔