ملتان (انقلابی طلبہ محاذ) انقلابی طلبہ محاذ اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام ’کشمیر یکجہتی‘ مشاعرہ شاہ شمس پارک ملتان میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ترقی پسند شاعر شاہد ماکلی نے کی۔ جبکہ دیگر شعراکرام میں مخمور قلندری، سرفراز عارش، مڑدم خان، نصیر احمد بابر، محسن کریم، کاشف نوازاوراورنگ زیب شامل تھے۔ مشاعرہ کا آغاز عمارہ ایمینول نے انقلابی گیت گا کر کیا۔ نظامت کے فرائض سردار خضر حیات نے ادا کیے۔ رؤف لنڈنے کشمیر کی موجودہ صورت حال کا مارکسی تناظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”قومی خودمختاری تمام کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس کا حصول طبقاتی معاشرے میں نا ممکن ہے۔ اس کا حل برصغیر کی سوشلسٹ فیڈریشن بننے سے جڑا ہے“۔

اس کے بعد معزز شعرا کرام نے اپنے کلام کے ذریعے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور مظلوم و محکوم طبقات کے دکھوں کی نمائندگی کی۔ بعد ازیں اپنے منتخب کلام سے مختلف سماجی و سیاسی پہلوؤں سے سامعین کو روشناس کرایا۔ مشاعرے کے اختتامی کلمات مہمان خصوصی الیاس خان ایڈووکیٹ نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم محکوموں اور مظلوموں کے حقوق کی لڑائی لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں“اور طبقاتی جدوجہد کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ کشمیر سمیت تمام مظلوم قومیتوں کو اس عذاب سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔