کھائیگلہ (عمر فاروق) 19 جولائی 2019ء کو کھائیگلہ میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ جو دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلا سیشن ’عالمی تناظر‘ پہ تھا جس پر لیڈ آف ابرارلطیف نے دی اور چیئر عمر فاروق نے کیا۔ ابرار نے لیڈ آف میں موجودہ عالمی معاشی بحران کو واضح کیا اور اس کے سیاسی، معاشرتی اور ثقافتی اثرات پر روشنی ڈالی۔ لیڈ آف کے بعد سوالات ہوئے اور شفقت، اسامہ اور واجد نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسے آگے بڑھایا۔ سوالات کی روشنی میں ابرار لطیف نے سیشن کا سم اپ کیا۔

وقفے کے بعد سکول کے دوسرے سیشن جس کا ایجنڈا ’سوشلزم کے تحت انسانیت‘ پہ تھاکا آغاز ہوا۔ جس پر لیڈ آف واجد نے دی اور زاہد نے چیئر کیا۔ واجدنے اپنی لیڈ آف میں وضاحت کی کہ انسانی معاشرہ ذاتی لالچ، مفادات اور دولت کی حوس پر مبنی کیوں ہے۔ اور سوشلزم میں انسانیت کیسے ضرورت سے آزادی حاصل کر کے زندگی کے ہر شعبہ کو ترقی کی بلندیوں تک لے کے جائے گی اور تسخیر فطرت کے عمل کو تیز کرتے ہوئے فطرت کی آندھی قوتوں کو اپنے بس میں کرے گی۔ لیڈ آف کے بعد سوالات ہوئے اور عمر فاروق اور دانیال عارف نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسے آگے بڑھایا۔ سوالات کی روشنی میں تنویر نے سیشن کا سم اپ کیا۔ سکول کا باقاعدہ اختتام انٹرنیشنل سے کیا گیا۔