دادو (پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین) مورخہ 12جون 2019ء کو دادو میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، بیروزگار نوجوان تحریک، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن، شہری ویلفیئر ایسوسی ایشن، واپڈا ہائڈرو یونین، پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر کی جانب سے میونسپل پارک دادو سے پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے صوبہ سندھ کے صدر انور پنہور، واپڈا ہائڈرو یونین کے ضمیر کوریجو، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عنایت جمالی، شہری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قائم سیال، بیروزگار نوجوان تحریک کے صوبہ سندھ کے صدر اعجاز بگھیو اور دیگر نے ریلی کی قیادت کی اور عوام دشمن اور مزدور دشمن بجٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پریس کلب کے سامنے مذکورہ بالارہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جس میں آئی ایم ایف کو خوش کیا گیا ہے۔ جب کہ اس بجٹ سے مہنگائی کا ایک سونامی آئیگا جو اس معیشت ‘جو پہلی ہی ڈوب رہی ہے اسے بہاکر لے جائیگا۔ انہوں نے اس بجٹ کو نامنظور کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایسابجٹ لایا جائے جس میں صحت، تعلیم و علاج کے لیے زیادہ فنڈز رکھے جائیں۔